9 اپریل، 2025، 7:58 AM

ایران اور روس کا جوہری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ایران اور روس کا جوہری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ایرانی سفیر اور روسی اعلی عہدیدار نے دونوں ملکوں کے درمیان جوہری تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روس میں تعیینات اسلامی جمہوری ایران کے سفیر کاظم جلالی نے روس کی سرکاری جوہری کمپنی کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نیکلای اسپاسکی سے ملاقات کی۔

ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان دوستانہ اور قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے سائنس، ٹیکنالوجی اور فنی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا، تاکہ دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

ملاقات کے دوران، روسی جوہری ادارے اور ایرانی ادارہ برائے ایٹمی توانائی کے درمیان پرامن جوہری توانائی کے سلسلے میں تعاون کو دونوں اقوام کے درمیان پائیدار دوستی اور پرامن توانائی کی فراہمی کی ایک کامیاب مثال قرار دیا گیا۔

قبل ازیں روسی جوہری ادارے کے سربراہ الیکسی لیخاچف نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ ان کی کمپنی ایران میں ایک اور جوہری بجلی گھر کی تعمیر کے لیے مذاکرات کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس صرف اسی رفتار سے کام کرسکتا ہے جو ایران کی جانب سے مقرر کی جائے۔ لیخاچف نے بتایا کہ نئی جوہری تنصیب کے لیے ایران میں جگہ کا تعین ہو چکا ہے، تاہم تعمیراتی کام کے آغاز میں کچھ وقت باقی ہے۔

روسی ادارے کے سربراہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران نہ صرف بڑے پیمانے پر جوہری بجلی گھروں، بلکہ چھوٹے پیمانے کے جوہری منصوبوں پر بھی روس سے تعاون کا خواہاں ہے۔

News ID 1931714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha