ایران اور روس کا پرامن ایٹمی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ روس کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے حکومتی کمپنی روس ایٹم کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی روس کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے روس کی حکومتی کمپنی روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچف  سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی ، ایرانی جوہری ادارے کے بین الاقوامی امور کے معاون کمالوندی  اور ایران کی ایٹمی ایجنسی کے بعض دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔ اس ملاقات میں ایران اور روس کے جوہری اداروں کے سربراہان نے ایٹمی انرجی کے موضوعات کے سلسلے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1908335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =