24 اپریل، 2025، 10:12 PM

امریکی بحری جہاز ٹرومین بحیرہ احمر چھوڑنے پر آمادہ

امریکی بحری جہاز ٹرومین بحیرہ احمر چھوڑنے پر آمادہ

یمنی فوج کے مسلسل حملوں کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین جلد ہی بحیرہ احمر سے روانہ ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج کے مسلسل اور تباہ کن حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجی بیڑا بحیرہ احمر ترک کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین جلد ہی مشرق وسطی سے روانہ ہوجائے گا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ٹرومین بحری جہاز خطہ چھوڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔ مذکورہ بحری بیڑے کے متبادل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ انصار اللہ کے اعلی رہنما نے کچھ دن پہلے دعوی کیا تھا کہ امریکی بحری جہاز ٹرومین یمنی افواج کے تباہ کن حملوں کی وجہ سے دفاعی پوزیشن اختیار کرچکا ہے۔

امریکی عہدیدار نے یہ بھی اعتراف کیا کہ یمنی افواج نے امریکی جاسوس ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔ جس سے خطے میں تعیینات امریکی فوج پر دباؤ میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

News ID 1932147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha