18 اپریل، 2026، 12:45 PM

کشتیوں کی آمدورفت ایران کے متعین کردہ راستے سے ہورہی ہے، امریکی اخبار

کشتیوں کی آمدورفت ایران کے متعین کردہ راستے سے ہورہی ہے، امریکی اخبار

امریکی اخبار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے کشتیوں کی رفت و آمد کا کنٹرول ایران کے پاس ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے ایران کی آبنائے ہرمز میں بالادستی اور اس کے کنٹرول کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ حالیہ دنوں میں عبور کرنے والی کشتیوں نے ایران کے متعین کردہ راستوں سے ہی گزرگاہ کو عبور کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تہران نے ثالثوں کے ذریعے ہدایت دی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گذرنے والی تمام کشتیوں کو ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔

مزید کہا گیا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ ممکنہ حتمی معاہدے کے بعد ہرمز میں ایک نظام قائم کرنے پر زور دیا ہے تاکہ گذرنے والی کشتیوں پر محصولات نافذ کیے جا سکیں۔

اس سے قبل، امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ حالیہ دنوں میں 5 خالی آئل ٹینکرز خلیج فارس میں داخل ہوئے اور لاکھوں بیرل تیل کی لوڈنگ کا عمل شروع ہوا۔

واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ یہ کارروائی امریکی سمندری محاصرے کے باوجود کی گئی اور سیٹلائٹ تصاویر نے ان ٹینکرز کے داخلے کی تصدیق کی ہے۔

News ID 1938927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha