14 اکتوبر، 2026، 3:48 PM

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، یمن کی صورتحال پر گفتگو

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، یمن کی صورتحال پر گفتگو

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے یمن سمیت خطے کی تازہ ترین صورتِ حال کا جائزہ لیا اور امن و استحکام کے حصول کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اور سلطنتِ عمان کے وزیرِ خارجہ سید بدر البوسعیدی نے بدھ کی علی الصبح ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے یمن کی صورت حال سمیت خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ممکنہ راستوں کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے یمن سمیت خطے کے ممالک میں امن و امان کی بحالی کے لیے خطے کے ممالک سے باہمی تعاون سے معاملات حل کرنے کی اپیل کی۔

News ID 1942104

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha