14 اکتوبر، 2026، 2:44 PM

دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی مشق ”یوریشیا اینٹی ٹیررازم 2026“میں سپاہ پاسداران کی ٹیم کی دبنگ شرکت

دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی مشق ”یوریشیا اینٹی ٹیررازم 2026“میں سپاہ پاسداران کی ٹیم کی دبنگ شرکت

سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی انسدادِ دہشت گردی ٹیم کے میدانی کمانڈر نے کہا ہے کہ سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بری فوج کے خصوصی دستوں نے بین الاقوامی مشق ”یوریشیا اینٹی ٹیررازم 2026“ میں بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں اور بہترین جنگی تیاری کا مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی انسدادِ دہشت گردی ٹیم کے میدانی کمانڈر کرنل تقوی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی نمائندگی کرتے ہوئے سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بری فوج کے خصوصی دستوں نے بین الاقوامی مشق ”یوریشیا اینٹی ٹیررازم 2026“ میں بھرپور شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں اور بہترین جنگی تیاری کا مظاہرہ کیا۔

کرنل تقوی نے مزید کہا کہ اس سال کی مشق تین اہم مراحل میں انجام دی گئی اور ایرانی ٹیم کے ارکان نے تینوں مراحل میں بھرپور شرکت کے ساتھ ٹیم کے مکمل نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشق کے پہلے مرحلے، جسے کمانڈ پوسٹ کہا جاتا ہے، میں حصہ لینے والے اہلکاروں نے کمانڈ ہیڈکوارٹر کی منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کے تحت جدید جنگی حکمتِ عملیوں پر عمل درآمد کی مشق کی۔

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی انسدادِ دہشت گردی ٹیم کے میدانی کمانڈر نے شہری علاقوں میں دہشت گردوں کے ساتھ آمنے سامنے کی لڑائی کو اس مشق کا ایک اور مرحلہ قرار دیا اور مزید کہا کہ تیسرے مرحلے میں سرحدوں پر جھڑپوں کی مشق کی گئی، جس میں شرپسند عناصر اور دہشت گرد گروہوں کو ناکارہ بنانے کے لیے خصوصی جنگی حکمتِ عملیوں کا استعمال کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی مشق ”یوریشیا اینٹی ٹیررازم 2026“ کے اعلیٰ کمانڈر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خصوصی انسدادِ دہشت گردی ٹیم کی بھرپور شرکت اور مکمل تیاری کو اس مشق کی کامیابی کے بنیادی ستونوں میں سے ایک قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی نمائندگی کرتے ہوئے سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بری فوج کے خصوصی دستوں نے دفاعی سفارت کاری کو مضبوط بنانے اور خطے میں تشدد پسند عناصر کی سرگرمیوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ہم آہنگی پیدا کرنے کے مقصد سے بیلاروس کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی مشق ”یوریشیا اینٹی ٹیرر 2026“ میں شرکت کی اور مشق کے اختتام پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

اس سے قبل، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی بری فوج کے آپریشنز کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل ولی معدنی نے اس مشترکہ مشق کی آپریشنل ترجیحات کے بارے میں کہا تھا کہ اس کا بنیادی مرکز شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، تاکہ انتہا پسندانہ اقدامات کا مقابلہ کیا جا سکے اور تشدد پسند عناصر کی سرگرمیوں کو مؤثر طریقے سے قابو میں رکھا جا سکے، کیونکہ انہیں خطے کی سلامتی کے لیے مشترکہ خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے اس مشق کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ مشق شنگھائی تعاون تنظیم کے 14 رکن ممالک اور اس کے ذیلی اداروں کی کمیٹیوں کی شرکت سے منعقد ہوئی۔ اس میں 100 سے زائد اعلیٰ فوجی اور سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ یہ مشق بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں 6 سے 8 اکتوبر 2026 تک تین روز جاری رہی۔

واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران اس سے قبل سال 2025 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی انسدادِ دہشت گردی مشق ”سہند 2025“ کی میزبانی کر چکا ہے۔

News ID 1942096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha