14 اکتوبر، 2026، 8:33 PM

یورپی یونین کی دوہری پالیسی؛ یوکرائن کو ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 3.2 ارب ڈالر مختص کردئیے

یورپی یونین کی دوہری پالیسی؛ یوکرائن کو ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 3.2 ارب ڈالر مختص کردئیے

یورپی کمیشن نے یوکرائن کی فوری فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈرونز، فضائی دفاعی نظام، میزائلوں اور دیگر فوجی سازوسامان کی فراہمی کے لیے 3.3 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی کمیشن نے 2.86 ارب یورو، جو 3.2 ارب ڈالر کے برابر ہیں، یوکرائن کی فوری فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختص کیے ہیں۔

یہ رقم یوکرائن کے لیے یورپی یونین کے 90 ارب یورو کے قرضے کے دفاعی حصے کے تحت فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے اس رقم کو ڈرونز، فضائی دفاعی نظام، ریڈار، الیکٹرانک جنگی سازوسامان، میزائلوں اور گولہ بارود کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ یوکرائن کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے یورپ کی مسلسل حمایت پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

2026 اور 2027 کے لیے یورپی یونین کے قرضہ جاتی پیکیج میں 60 ارب یورو کی دفاعی امداد اور 30 ارب یورو بجٹ معاونت شامل ہے۔

یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ 2026 میں یوکرائن کی دفاعی صنعت کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے 28.3 ارب یورو کی ادائیگی کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جبکہ آئندہ ہفتوں میں مزید رقوم بھی فراہم کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق، 2022 سے اب تک یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک یوکرائن کو مجموعی طور پر 231.5 ارب یورو کی امداد فراہم کر چکے ہیں، جس میں سے 3.8 ارب یورو روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے فراہم کیے گئے ہیں۔

News ID 1942120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha