یورپی یونین
-
یورپی یونین ایران کے بارے میں اپنا غیر تعمیری مؤقف تبدیل کرے، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے قبرص کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین کی حالیہ پالیسیاں، بالخصوص پاسداران انقلاب کے خلاف اقدامات اور غزہ میں صہیونی مظالم پر خاموشی سے خطے میں عدم توازن بڑھ گیا ہے۔
-
امریکہ کو یورپ سے دشمنی ہے، ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنا سوچا جائے، فرانسوی صدر
فرانس کے صدر نے امریکہ کے یورپ مخالف اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
-
نیٹو کا ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے صاف انکار
نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے ایران کے داخلی امور میں کسی بھی قسم کی مداخلت کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کی توجہ صرف یورو ـ اٹلانٹک خطے کی سلامتی تک محدود ہے۔
-
امریکی پالیسیوں پر تشویش؛ یورپی ممالک کی امریکہ کے خلاف نئے اتحاد کی تیاری کا انکشاف
ڈنمارک اور سوئیڈن کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چند یورپی ممالک امریکہ کی پالیسیوں اور دباؤ کے مقابلے کے لیے ایک متحدہ یورپی محاذ تشکیل دینے پر غور کر رہے ہیں، جس کے لیے سیاسی اور عسکری سطح پر مشاورت جاری ہے۔
-
ٹرمپ طاقت کے سوا کوئی زبان نہیں سمجھتا، برطانوی میڈیا
برطانوی اخبار گارڈین نے لکھا ہے کہ گرین لینڈ پر فوجی دھمکیوں سے پیچھے ہٹنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف طاقت اور دباؤ کی زبان سمجھتے ہیں۔
-
یورپی یونین کا موجودہ بحران ماضی کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اس وقت جن مسائل سے دوچار ہے، وہ درحقیقت اس کی ماضی کی غلط اور امریکی غلامی والی پالیسیوں کا قدرتی ردعمل ہیں۔
-
اگر اپنی ٹیکنالوجی نہ ہو تو ٹرمپ ہمیں غلام بنا لے گا، بلجیئم وزیر اعظم
بلجیئم کے وزیرِاعظم بارت دی ویور نے سوئٹزرلینڈ کے شہر داووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ کے پاس اپنی ٹیکنالوجی نہ ہوئی تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورپی ممالک کو غلام بنا سکتا ہے۔
-
یورپی پارلمان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی توثیق روک دی
گرین لینڈ سے متعلق ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کے بعد یورپی قانون سازوں نے امریکہ کے ساتھ طے شدہ تجارتی معاہدے کی منظوری کا عمل روک دیا۔
-
ایران میں حالات پرامن، یورپی یونین کا شرپسندوں سے اظہار یکجہتی، پابندیوں میں اضافے کا اعلان
ایران میں گذشتہ ہفتے فسادات کے بعد حالات پرامن ہونے پر یورپی یونین نے شرپسندوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے پابندیوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
-
جیسا آقا ویسا غلام؛ یورپی یونین کا وینزویلا کی عبوری صدر کی قانونی حیثیت تسلیم کرنے سے انکار
یورپی یونین نے واضح کیا ہے کہ وہ وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسے روڈریگز کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتی، جیسا کہ اس سے قبل نکولس مادورو کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔
-
اہلکاروں پر سفری پابندی، یورپی یونین کی امریکہ پر شدید تنقید
یورپی یونین نے امریکہ کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے جس میں یورپی اہلکاروں کے سفر پر پابندی عائد اور ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔
-
روسی فوج بجلی کی رفتار سے جنگ میں پیش قدمی کر رہی ہے، صدر پوٹن
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرائن جنگ میں اپنی افواج کی برق رفتار پیش قدمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی دستے تمام محاذوں پر کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اہم شہروں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔
-
یورپی یونین سربراہان کانفرنس، مقاومتی تنظیموں کو غیر مسلح کرنے پر زور
یورپی یونین کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں غزہ میں امداد کی فراہمی اور لبنان میں استحکام کے نام پر مقاومتی گروہوں کو غیر مسلح کرنے پر زور دیا گیا۔
-
یورپی یونین کی دوروئی؛ ایک طرف سے افغانستان پر پابندی دوسری طرف سے فنڈز جاری!
جرمنی اور یورپی یونین نے افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور معاشی استحکام کے لیے مجموعی طور پر 7 ملین یورو کے فنڈز مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
روس کو امریکی امن منصوبے کا نیا ورژن پسند نہیں، روسی صدارتی مشیر
روسی صدر کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف کا خیال ہے کہ ماسکو کو امریکی امن منصوبے کے کئی پہلو پسند نہیں، جس میں کیئف کے ساتھ رابطوں کے بعد ترمیم کی گئی ہے۔
-
یورپ جنگ چاہتا ہے تو روس تیار ہے، ولادیمیر پوٹن
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر یورپ جنگ شروع کرے تو روس تیار ہے، تاہم روس یورپ کے خلاف جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا۔
-
یورپی یونین نے یوکرین پر 187 ارب یورو سے زائد خرچ کیے، خارجہ امور یورپی یونین
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ یورپی یونین اب تک یوکرین کی حمایت کے لیے 187 ارب یورو سے زیادہ خرچ کر چکی ہے۔
-
ایرانی وزیرِ خارجہ کا یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف سے ٹیلیفونک رابطہ
ایرانی وزیرِ خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے ٹیلیفونک گفتگو میں فلسطین و لبنان میں صہیونی جرائم اور ایرانی جوہری مسئلے پر تبادلۂ خیال کیا۔
-
یورپی یونین کا اجلاس: ٹرمپ کے یوکرین امن منصوبے پر غور
یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ۲۸ نکاتی منصوبے پر غور کے لیے اجلاس منعقد کرے گی۔
-
ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی سفیروں کو طلب کر لیا
ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے سفیروں کو طلب کرکے خلیج فارس کے امور میں مداخلت اور ایرانی جزائر پر بے بنیاد دعوؤں پر سخت احتجاج کیا۔
-
امریکہ اور یورپی ٹرائیکا ایران پر غنڈہ گردی سے مذاکرات مسلط کرنا چاہتے ہیں، ملیحہ لودھی
امریکہ و برطانیہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا خودمختار نہيں ہے اور امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر غنڈہ گردی سے مذاکرات مسلط کرنا چاہتا ہے۔
-
قطر، یورپ مثبت کردار ادا کرے، عراقچی کی یورپی یونین کی سربراہ کی ملاقات
ایرانی وزیرخارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ سے ملاقات کے دوران تاکید کی کہ جوہری پروگرام کے بارے میں یورپ مثبت کردار ادا کرے۔
-
ایران کے ایٹمی مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے، یورپی یونین
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے زور دیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے سفارتکاری کا دروازہ ابھی بند نہیں ہوا۔
-
اسنیپ بیک میکانزم کے سنگین نتائج برامد ہوں گے، عراقچی کا انتباہ
ایرانی وزیرخارجہ نے یورپی ٹرائیکا کو متنبہ کیا ہے کہ سنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کی صورت سنگین نتائج برامد ہوں گے۔
-
یورپی ممالک کی غیر قانونی پابندیاں ایران اور جوہری ایجنسی کے تعلقات پر اثرانداز ہوں گی
امام جمعہ تہران نے یورپی ممالک کے ایران مخالف اقدام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عالمی ایجنسی کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں گے۔
-
عراقچی کا یورپی یونین کی سربراہ سے رابطہ، سنیپ بیک میکانزم فعال کرنے پر شدید احتجاج
ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یورپی ٹرائیکا کے غیرقانونی اقدام پر شدید احتجاج کیا۔
-
سنیپ بیک میکانزم فعال ہونے کی صورت میں ایران کے پاس متعدد جوابی آپشنز موجود ہیں، رکن پارلیمنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ سنیپ بیک میکانزم فعال ہونے کے ردعمل میں ایران این پی ٹی سے علیحدہ ہوسکتا ہے۔
-
یورپی پارلیمنٹ ارکان کا خط، اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ
یورپی پارلیمنٹ کے 41 اراکین نے یورپی یونین کے اعلی حکام کو خط لکھ کر غزہ میں جارحیت پر اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
شام پر صہیونی جارحیت، یورپی یونین کی خاموشی شرمناک ہے، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے باوجود یورپی یونین کی خاموشی شرمناک ہے۔
-
یورپی یونین کا اسرائیل کے ساتھ تعاون جاری رکھنا فلسطینیوں کے ساتھ خیانت ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یورپی وزرائے خارجہ نے اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کرنے سے انکار کرکے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔