مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے قطر مین یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس سے ملاقات کی اور ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تازہ ترین صورتحال خاص طور پر تین یورپی ممالک کے غیر ذمہ دارانہ موقف پر گفتگو کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے ان اقدامات کو غیر قانونی اور غیر معقول قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین عالمی جوہری معاہدے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی۔
عراقچی نے ایران کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے مؤقف میں سنجیدہ اور ثابت قدم ہے۔
اس موقع پر کایا کالاس نے مذاکرات اور سفارتکاری کو فریقین کے خدشات کے حل کا واحد ذریعہ قرار دیا اور مزید مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران طے پایا کہ آئندہ دنوں میں مزید مشاورت اور مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ