29 اگست، 2025، 9:28 AM

عراقچی کا یورپی یونین کی سربراہ سے رابطہ، سنیپ بیک میکانزم فعال کرنے پر شدید احتجاج

عراقچی کا یورپی یونین کی سربراہ سے رابطہ، سنیپ بیک میکانزم فعال کرنے پر شدید احتجاج

ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یورپی ٹرائیکا کے غیرقانونی اقدام پر شدید احتجاج کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر امور خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس سے ٹیلیفون پر گفتگو میں تین یورپی ممالک کے حالیہ اقدام کو غیرقانونی اور نامعقول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرزِ عمل سے ان ممالک کے ایران کے بارے میں حقیقی مقاصد پر مزید شکوک پیدا ہوگئے ہیں اور سفارتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

عراقچی نے خبردار کیا کہ ایران اس تحریک‌آمیز اور ناشائستہ اقدام کے مقابلے میں مناسب قدم اٹھائے گا۔

 گفتگو میں کایا کالاس نے معاہدے کے تحفظ اور سفارتکاری کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین مذاکرات کی راہ کو آسان بنانے کے لیے تیار ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان رابطوں کے تسلسل کی خواہاں ہے۔

News ID 1935082

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha