سنیپ بیک میکانزم
-
سنیپ بیک میکانزم کے بعد یورپ کا کردار عملی طور پر ختم ہوگیا، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ میں آکر یورپی ممالک نے اسنیپ بیک فعال کرنے کے بعد خود کو ایران کے ایٹمی معاملے سے خود کو باہر کردیا ہے۔
-
دباؤ یا دھمکیوں کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے، اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے کا دوٹوک اعلان
ایرانی مندوب ايروانی نے کہا ہے کہ فوجی جارحیت، پابندیاں اور سیاسی دباؤ ایران کو اس کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔
-
عراقچی کا چینی ہم منصب سے رابطہ، عالمی فورمز پر مشترکہ محاذ بنانے پر اتفاق
ایرانی وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران اقوام متحدہ میں امریکہ کے خلاف چینی موقف کو سراہا۔
-
مہر خبررساں ایجنسی کی خصوصی رپورٹ:
اقوام متحدہ میں عالمی طاقتوں کا نیا توازن؛ امریکہ کا اثر و رسوخ کمزور
چین اور روس کی حمایت کے باعث اسنیپ بیک میکانزم کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور امریکی یکطرفہ اقدامات کو عالمی سطح پر چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
-
ایران، چین اور روس کا مشترکہ مؤقف مغربی بالادستی کے خلاف ایک تاریخی موڑ ہے، قالیباف
قالیباف نے کہا کہ تین اہم ممالک کا مشترکہ اقدام نہ صرف ایران کے جوہری حقوق کی بین الاقوامی توثیق ہے، بلکہ مغربی دنیا کو قانونی و سفارتی سطح پر واضح پیغام بھی ہے کہ یکطرفہ دباؤ کا دور ختم ہوچکا۔
-
اقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں، سلامتی کونسل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، ایران
ایرانی مندوب نے اسرائیلی جارحیت اور یورپی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے غلط استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور سنگین خطرات سے دوچار ہے۔
-
ایران، روس اور چین کا آئی اے ای اے سربراہ کو مشترکہ خط، اقوام متحدہ کی قرارداد پر مشترکہ موقف
تینوں ممالک نے مغربی ممالک کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قرارداد 2231 کی تمام شقیں 18 اکتوبر سے ختم ہوچکی ہیں۔
-
عالمی فیصلوں پر امریکی اور یورپی بالادستی کا دور ختم ہوچکا، قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ اسنیپ بیک کی ناکامی نے کثیرالجہتی نظام کے رواج اور مغربی بالادستی کے زوال کو نمایاں کیا۔
-
سنیپ بیک نظرانداز، روس کا ایران سے ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کا اعلان
کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ایران ایک خودمختار ملک ہے جس پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
-
پابندیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے، ایرانی نائب وزیر خارجہ
ایرانی نائب وزیر خارجہ حمید قنبری نے کہا ہے کہ یورپی ٹرائیکا کی جانب سے غیر قانونی اسنیپ بیک کے بعد ایران نے تجارتی و معاشی سطح پر مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے۔
-
قرارداد 2231 کی مدت مکمل ہونے کے بعد اسنیپ بیک میکانزم غیر فعال
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی مدت مکمل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں ایران پر اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں ختم ہو گئی ہیں۔
-
قومی حقوق اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایرانی وزیرخارجہ
عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی مدت ختم ہونے کے بعد ایران پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ اب عالمی معاملات میں سیاسی دباؤ کے بجائے قانون کی حکمرانی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
-
ایران، روس اور چین کا اقوام متحدہ کو مشترکہ خط: قرارداد 2231 کی مدت ختم
ایران، روس اور چین نے سلامتی کونسل کو آگاہ کردیا کہ ایران پر پابندیاں اب قانونی طور پر نافذ العمل نہیں رہیں۔
-
ایران کے جوہری معاملے کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں، روس
روسی وزارت خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے سیاسی و سفارتی حل کی حمایت کرتے ہوئے یورپی پابندیوں کو قانونی طور پر بے بنیاد قرار دیا۔
-
اسنپ بیک میکانزم، غیر جانبدار تحریک کے اراکین کی ایران کی حمایت
غیر جانبدار تحریک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اسنپ بیک پر ایران کے مؤقف کی بھرپور تائید، قرارداد 2231 کو مؤثر قرار دے کر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔
-
حکومت نے اسنیپ بیک میکانزم سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کر لیے، ترجمان
ایرانی حکومت نے اسنیپ بیک کے بعد متوقع پابندیوں کے خلاف نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے علاقائی سفارت کاری کو ترجیح دینے کا اعلان کردیا۔
-
اسنیپ بیک میکانزم صرف کاغذی کاروائی، عملی طور پر ناکام ہوگا، سابق امریکی عہدیدار
اوباما حکومت کے عہدیدار نے ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اور روس اسے ناکام بنادیں گے۔
-
امریکہ سے مذاکرات کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق یورپی ممالک کے رویے نے مستقبل کی مذاکرات کی سمت بدل دی، اس وقت واشنگٹن سے بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں۔
-
اسنیپ بیک میکانزم فعال ہونے کے بعد قاہرہ معاہدہ غیر مؤثر ہوچکا ہے، ایران
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ متوازن سفارتی حل کی کوشش کی، مگر مغرب کی غیر منطقی شرائط نے مذاکرات کو پیچیدہ بنادیا۔
-
ایران امن، شفافیت اور انصاف کے ساتھ عالمی تعلقات کا خواہاں ہے، صدر پزشکیان
صدر ایران نے جوہری پروگرام، علاقائی کشیدگی، اسرائیل کی جارحیت اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات پر مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران نہ صرف جوہری ہتھیاروں کا مخالف ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کے تحت مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ عزت، انصاف اور صداقت پر مبنی رویہ اختیار کیا جائے۔
-
سابق فرانسیسی سفارت کار کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران کا جوہری پروگرام، پابندیوں سے معاملہ مزید گھمبیر ہوگا، مراعات ہی واحد حل ہیں
سابق فرانسیسی سفارت کار نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے جوہری مسئلے کے حل کے لئے پابندیوں کو نقصان دہ قرار دیا اور مراعات دینے کی تجویز دی ہے۔
-
پاکستانی ماہر سیاسیات کی تہران ٹائمز سے گفتگو:
اسنیپ بیک پابندیاں ایران سے مذاکرات اور علاقائی تعاون کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں
پاکستانی ماہر امور خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اسنیپ بیک پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعاون کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
-
امریکی اور یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کی بحالی عالمی قوانین کی تضحیک ہے، عراقچی
عراقچی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے نام خط میں کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے ایران پر پابندیاں بحال کرکے عالمی قوانین کی ساکھ کو مجروح کیا ہے۔
-
اسنیپ بیک میکانزم کے تحت پابندیوں کی بحالی غیر قانونی ہے، ایران اور روس کی مغرب پر تنقید
ایران اور روس نے مغرب کی طرف سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسنیپ بیک میکانزم کے تحت پابندیوں کی بحالی غیر قانونی ہے۔
-
مذاکرات سے انکار کرکے امریکہ اور یورپ نے سفارتی عمل کو سبوتاژ کیا، ایرانی ترجمان
ایرانی حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ٹرائیکا نے نیویارک میں مذاکرات کی ایرانی پیشکش کو مسترد کرکے سفارتی عمل کو سبوتاژ کردیا۔
-
اسنیپ بیک میکانزم کے خلاف جامع منصوبہ منظور کیا جائے گا، ایران
ایرانی حکومت نے مغربی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
امریکہ نے اپنی ہٹ دھرمی سے ثابت کیا کہ اس کے ساتھ مذاکرات بے سود ہیں، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تمام ممکنہ سفارتی ذرائع آزمانے کے بعد رہبر انقلاب کا مؤقف درست ثابت ہوا کہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات بے سود ہیں۔
-
ایران کا اقوام متحدہ سے شدید احتجاج، منسوخ شدہ قراردادوں کی دوبارہ بحالی غیر قانونی قرار
ایران نے اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کی جانب سے رکن ممالک کو منسوخ شدہ قراردادوں کی دوبارہ اطلاق سے متعلق اطلاع دینے پر سخت اعتراض کیا اور کہا کہ قرارداد 2231 ایسی کسی اطلاع یا اعلان کا اختیار نہیں دیتی۔
-
امریکہ و یورپ سے بے نتیجہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، محسن رضائی
سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی نے امریکہ اور یورپ سے مذاکرات کو بے فائدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی نیک نیتی ثابت کردی ہے جبکہ مغربی فریقین نے وعدے پورے نہیں کیے۔
-
این پی ٹی سے ممکنہ دستبرداری، پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی، ترجمان
ایرانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن نے اسنیپ بیک میکانزم کے ردعمل میں این پی ٹی سے انخلا کا مسودہ تیار کرلیا، فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔