1 اکتوبر، 2025، 4:32 PM

اسنیپ بیک میکانزم کے خلاف جامع منصوبہ منظور کیا جائے گا، ایران

اسنیپ بیک میکانزم کے خلاف جامع منصوبہ منظور کیا جائے گا، ایران

ایرانی حکومت نے مغربی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اعلان کیا ہے کہ کابینہ آئندہ ہفتے ایک جامع منصوبہ منظور کرے گی جس کا مقصد مغربی ممالک کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی کوششوں کا جواب دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ حکومت اور سفارتی اداروں نے پہلے ہی ایسے غیر قانونی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اسٹریٹجک فریم ورک تیار کر لیا تھا، جسے اب حتمی شکل دے کر اتوار کو منظور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسنیپ بیک میکانزم مغربی طاقتوں کی جانب سے یکطرفہ طور پر فعال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اٹھائی گئی اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران نے معاہدے کی تمام شرائط پوری کیں، جبکہ امریکہ نے اس سے علیحدگی اختیار کی اور یورپی ممالک نے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت کا نیا منصوبہ اس دباؤ کو غیر مؤثر بنانے اور ایران کے قومی مفادات و خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

News ID 1935695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha