مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس نے امریکہ اور یورپی ممالک کے اقدامات کو نظرانداز کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، تاہم یورپی ممالک کا غیر تعمیری رویہ اس عمل کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔
پیسکوف نے کہا کہ یورپی ممالک کا غیر تعمیری مؤقف روز بروز صورتحال کو مزید مشکل بنارہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ضروری ہیں۔ ایران ایک خودمختار ملک ہے، اس پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب کی جانب سے ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوششیں کسی نئی کشیدگی کو جنم دے سکتی ہیں، جو خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہوں گی۔
آپ کا تبصرہ