باہمی تعاون
-
ایران کے ساتھ طبی، تجارتی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، پاکستانی سفیر
ایران میں پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی نے ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تاریخی و ثقافتی روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طبی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں عملی تعاون کو مزید وسعت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
-
ایران_چین تعلقات دو عظیم ایشیائی تہذیبوں کے باہمی تعامل کی مثال ہیں، قالیباف
چین کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے محمد باقر قالیباف نے تہران اور بیجنگ کے تاریخی تعلقات کو دو عظیم ایشیائی تہذیبوں کے درمیان باہمی تعامل کی مثال قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
-
ایران اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ایرانی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی، جس میں تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے، دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتوں پر عمل درآمد کی تازہ صورتحال اور علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
-
میرے لیے ایران-پاکستان کے عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینا خصوصی اہمیت کا حامل ہے، پاکستانی سفیر
ایران میں پاکستانی سفیر نے سرمایہ کاری میں اضافے، تجارت کو آسان بنانے اور تہران سمیت دیگر شہروں میں ثقافتی نمائشوں کے انعقاد کے لیے وسیع منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
-
طاقت کا استعمال علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر نے کہا کہ پائیدار علاقائی سلامتی باہمی اعتماد، ریاستوں کی خودمختاری کے احترام، داخلی امور میں عدم مداخلت اور مشترکہ تعاون سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
-
ایران روس تعلقات میں وسعت، تعاون کے پانچ بڑے منصوبے جاری
ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ جامع اسٹریٹجک معاہدے سے لے کر شمال جنوب کوریڈور اور توانائی تعاون تک، تہران اور ماسکو کے درمیان تعلقات مختلف شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
-
عرب امارات اسرائیل کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد مزید مضبوط کررہا ہے، صہیونی میڈیا کا دعوی
صہیونی چینل کے مطابق ابوظبی اب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو چھپانے کے بجائے علی الاعلان دفاعی اور عملی تعاون بڑھانے کی سمت بڑھ رہا ہے۔
-
پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا، پاکستانی سفیر
ایران میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری ہے اور مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔
-
بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اگلے مراحل پر روس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بوشہر کا جوہری بجلی گھر ایران۔روس تعلقات کی علامت بن چکا ہے، پرامن جوہری تنصیبات پر حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
تہران میں سفارتی صف بندی: ایران، چین اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے خطے پر اسٹریٹیجک اثرات
تہران میں ہونے والے اعلی سطحی سہ فریقی اجلاس میں بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد، علاقائی استحکام، کثیرالجہتی سفارت کاری اور ایران، چین و سعودی عرب کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
-
بیلاروس کی ایران کے ساتھ مشترکہ دواساز کارخانوں کی تعمیر میں دلچسپی
بیلاروس نے ایران کے ساتھ مشترکہ دواساز کارخانوں کی تعمیر اور اقتصادی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
-
ایران اور چین کا ہاؤسنگ سیکٹر میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
دونوں ملکوں کے اعلی رہنماؤں نے رہائش، شہری ترقی اور تعمیرات کے شعبے میں مشترکہ منصوبہ بندی اور تجربات کے تبادلے پر زور دیا۔
-
ایران–بورکینا فاسو تعلقات میں نئی پیش رفت: تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعلان
دونوں ممالک کے اعلی عہدیداروں کے درمیان ملاقات میں سیکیورٹی، تعلیم، زرعی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔
-
ایران اور بلاروس کا فضائی دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
منسک میں ایرانی فضائیہ کے وفد اور بلاروسی کمانڈروں کی ملاقات، تعلقات مزید بڑھانے اور مشترکہ تعاون کے نئے طریقوں پر گفتگو
-
بیرونی مداخلتوں اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے ایکو وزرائے داخلہ کے اجلاس سے خطاب میں بیرونی مداخلتوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان تعاون اور ہماہنگی پر زور دیا۔
-
عرب امارات–اسرائیل تعلقات میں نیا مرحلہ: ابوظبی میں صہیونی عسکری کمپنی کا تجارتی دفتر کھل گیا
غاصب اسرائیلی کابینہ نے فوج سے وابستہ ایک بڑی کمپنی کو ابوظبی میں شاخ کھولنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد صہیونی دفاعی صنعت کو خلیجی منڈیوں تک براہ راست رسائی حاصل ہو گئی ہے۔
-
ایران کا خطے میں دواسازی اور سائنسی تعاون کو فروغ دینے پر زور
ایرانی وزیر صحت نے ریاض میں عالمی صحت نمائش سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی دواسازی کے شعبے میں کامیابیوں اور سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا۔
-
ایران پر حملہ ہوا تو دشمن پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے، سربراہ سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے انتباہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی صورت میں دشمن کے سامنے جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔
-
سنیپ بیک نظرانداز، روس کا ایران سے ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کا اعلان
کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ایران ایک خودمختار ملک ہے جس پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کی کوئی گنجائش نہیں۔