مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے سلطنت عمان کے بادشاہ سلطان ہیثم بن طارق آل سعید سے ٹیلیفونک ملاقات کی اور عید فطر کی مناسبت سے عمان کی حکومت اور عوام کو مبارک باد دی۔ انہوں نے ایران کی خارجہ پالیسی میں عمان کو حاصل اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حالیہ سالوں میں دونوں ممالک درمیان تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
آیت اللہ رئیسی نے صہیونی حکومت کی جارحیت اور مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو مظالم سے باز رکھنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اسلامی ممالک کا متحد ہونا ضروری ہے۔
اس موقع پر عمان کے بادشاہ سلطان ہیثم بن طارق نے ایران اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عمان صہیونیوں کے مظالم کی پرزور مذمت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح فلسطینی عوام کو ان کے حقوق ملنے تک ان کی حمایت کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ