رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز عید الفطر ادا کردی گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج مصلائے امام خمینی (رہ) میں نماز عید سعید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مومن اور عظیم قوم نے آج پورے ملک میں عید الفطر کی نماز نہایت شان و شوکت سے ادا کی اور عید الفطر کے مبارک دن کو " شکر اور سرافرازي " کے جشن کے طور پر منایا، اس معنوی اور قومی شان و شوکت کا نقطہ عروج، تہران کی نماز عید تھی جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے مصلائے امام خمینی (رہ)میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی کی امامت میں نماز عید فطرادا کی۔

رہبر معظم انقلاب نے نماز عید کے خطبوں میں، دنیا کے تمام مسلمانوں بالخصوص ایران کی بہادر اور غیور قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عید کو رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی نعمتوں اور برکتوں کے شکرانے کا موقع قرار دیا۔

News Code 1916038

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha