30 اگست، 2026، 8:35 PM

لبنان میں فوجی کارروائی میں توسیع، ایران کی غاصب صیہونی حکومت کو سخت وارننگ

لبنان میں فوجی کارروائی میں توسیع، ایران کی غاصب صیہونی حکومت کو سخت وارننگ

تہران نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں صہیونی فوجی کارروائی میں توسیع کی صورت میں شمالی اسرائیل کے ہوائی اڈے اور فوجی اڈے ایرانی میزائلوں کے ممکنہ اہداف بن سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل کو لبنان میں فوجی کارروائیوں کے دائرہ کار میں توسیع کے ممکنہ نتائج سے خبردار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نیوز ویب سائٹ یونیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے جنوبی لبنان کے حوالے سے اسرائیل کے لیے ایک واضح سرخ لکیر مقرر کی ہے اور تل ابیب کو فوجی کارروائیوں میں توسیع کے نتائج سے آگاہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تہران نے تل ابیب کو پیغام دیا ہے کہ اگر اسرائیل لبنان میں اپنی فوجی کارروائیوں کو وسعت دیتا ہے تو ایرانی میزائل شمالی اسرائیل کے ہوائی اڈوں اور فوجی بیرکوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس کارروائی کا مقصد جنوبی لبنان میں تعینات اسرائیلی فوجیوں کو منتشر کرنا ہوگا تاکہ لبنان کی مزاحمت کو جوابی حملے کرنے اور اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا موقع مل سکے۔

یونیوز کے مطابق، اسرائیلی فوج گزشتہ تین ماہ کے دوران لبنان میں اپنی سرگرمیوں کو نسبتاً محدود رکھنے کی کوشش کرتی رہی ہے تاکہ ایران کو لبنانی مزاحمت کی حمایت کے لیے براہ راست مداخلت پر مجبور نہ کیا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں جاری جنگ بندی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محدود فوجی کارروائیوں کے ذریعے علی الطاہر کی پہاڑی پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

رپورٹ میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ ایران نے اپنی وارننگ میں واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کو لبنان میں جنگ کے خاتمے سے متعلق مفاہمت کی پہلی شق سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس شق کا مفہوم بالواسطہ طور پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور لبنانی سرزمین سے اسرائیلی فوج کے انخلا سے متعلق ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایران کا مؤقف ہے کہ اگر امریکا اس مفاہمت کی خلاف ورزی بھی کرتا ہے تو مذکورہ شق اپنی حیثیت برقرار رکھے گی اور تہران لبنانی عوام کی مزاحمت کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

یونیوز نے مزید دعوی کیا ہے کہ ایران نے مقبوضہ علاقوں کے اندر ممکنہ اہداف کی ایک فہرست بھی تیار کر رکھی ہے، جنہیں مستقبل میں اسرائیل کی جانب سے لبنان یا ایران کے خلاف جارحیت کی صورت میں نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

News ID 1940997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha