مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، القسام بریگیڈز کے ترجمان نے اپنے سابق پیشرو اور ترجمان حذیفہ الکحلوت المعروف ابو عبیدہ کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا کہ الکحلوت امت کے ترجمان اور مزاحمت کی علامت تھے اور وہ القسام بریگیڈز کے پہلے ترجمان تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید ابو عبیدہ کے الفاظ کی بازگشت آج بھی باقی ہے اور دنیا بھر میں ان کے حامیوں کے درمیان ان کا رومال مزاحمت کی علامت بن چکا ہے۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا کہ شہید ابو عبیدہ ایک مکمل میڈیا درسگاہ تھے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں حکمت اور بصیرت سے نوازا تھا۔ اگرچہ ان کا جسم ہم میں موجود نہیں، تاہم ان کے اثرات اور نقوش ہمیشہ باقی رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابو عبیدہ کی شہادت ان کے مشن کے اختتام کا نام نہیں، ان کے ساتھی پرچم کو زمین پر نہیں گرنے دیں گے اور ان کی راہ پر چلتے ہوئے فتح اور آزادیٔ قدس تک اپنا سفر جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سابق ترجمان حذیفہ الکحلوت نے اپنا جہادی نام ’’ابو عبیدہ‘‘ رکھا تھا۔ القسام بریگیڈز کے موجودہ ترجمان نے بھی اسی نام کو اختیار کیا اور اسی عنوان سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ