14 نومبر، 2025، 11:39 AM

ایران–بورکینا فاسو تعلقات میں نئی پیش رفت: تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعلان

ایران–بورکینا فاسو تعلقات میں نئی پیش رفت: تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعلان

دونوں ممالک کے اعلی عہدیداروں کے درمیان ملاقات میں سیکیورٹی، تعلیم، زرعی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرِ داخلہ اور بورکینا فاسو کے سیکورٹی امور کے وزیر محمدو سانا کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مؤمنی نے کہا کہ افریقی ممالک خصوصا برکینا فاسو کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی حد یا پابندی نہیں۔

مؤمنی نے برکینا فاسو میں ایرانی سفارت خانے کی دوبارہ فعالیت اور مشترکہ کمیشن کے قیام کو دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات باہمی روابط کو مزید مضبوط کریں گے۔

انہوں نے سیکورٹی تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط کو بھی انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کے تبادلے، زرعی تعاون اور صنعتی شراکت مستقبل کے بنیادی شعبے ہوں گے۔

اس موقع پر برکینا فاسو کے وزیر سکیورٹی محمدو سانا نے ایرانی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ان کے ملک کے لیے ایک مؤثر محرک کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میں ایرانی سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سانا نے انٹرپول سمیت بین الاقوامی اداروں میں دونوں ملکوں کے ہم آہنگ مؤقف کو سراہا اور کہا کہ ایران اور برکینا فاسو عالمی استکبار کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرتے رہیں گے۔

News ID 1936481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha