مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے تہران کے مقامی اسپتال میں ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی تاریخ میں اس قسم کے واقعات کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ایران کی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام اس معاملے کی پیروی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس حملے کو ایک دہشت گردانہ کارروائی سمجھتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران تحقیقات کرے گا اور اپنی سیکورٹی اور عدالتی رپورٹس سے آذربائیجان کو مطلع کرے گا۔ علیزادہ نے کہا کہ ہم اس دہشت گردی کے واقعے کی وجوہات پیش کیے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
زخمی سفارتی عملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک زخمی کا علاج ہو چکا ہے اور دوسرے کو آپریشن کے بعد وارڈ میں لایا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹروں کی کوششوں سے جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملے کے متاثرین مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ