15 اپریل، 2025، 12:30 PM

ایران اور روس کا جوہری پروگرام سمیت تمام معاملات پر سفارتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

ایران اور روس کا جوہری پروگرام سمیت تمام معاملات پر سفارتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

ویانا میں تعینات ایران اور روس کے نمائندوں نے مختلف معاملات پر سفارتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں تعینات ایران اور روس کے نمائندوں نے دونوں ملکوں کے درمیان روایتی قریبی سفارتی شراکت داری جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

روسی مندوب میخائیل اولیانوف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ویانا میں ایران کے نئے مستقل نمائندے رضا نجفی سے ملاقات ہوئی جس میں ہم نے اپنے سفارتی مشنز کے درمیان روایتی قریبی تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ ملاقات ایران اور روس کے درمیان مختلف معاملات خاص طور پر جوہری امور اور ویانا میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں بین الاقوامی سطح پر جاری مضبوط تعلقات اور ہم آہنگی کی عکاس ہے۔

اس موقع پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے بھی رضا نجفی کی آمد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ایران کے سفیر رضا نجفی کو ان کے اسناد کی پیشکش کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں، خاص طور پر جب میں اسی ہفتے کے آخر میں تہران کا دورہ کرنے والا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عالمی ایجنسی کے درمیان مسلسل رابطہ اور تعاون اس وقت بے حد ضروری ہے۔

News ID 1931874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha