مہر خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اور ایران کے مذاکرات کے بعد ایران اور گروپ 1+5 کے ماہرین ویانا میں ملاقات کریں گے۔
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے کہا ہے کہ ماہرین کے مذاکرات سے قبل ایران کے نائـب وزير خارجہ عباس عراقچي اوربین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر آمانو کے درمیان مذاکرات ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ پیر کے دن ظہر کے نزدیک آمانو اور عراقچي کے درمیان ملاقات ہوگي اور اسی دن سہ پہر کوایٹمی ایجنسی اور ایران کے ماہرین کے درمیان مذاکرات منعقد ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ