مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی اور پاکستانی وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد دوبارہ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ایک جامع معاہدے تک پہنچنے پر زور دیا ہے۔
مصری وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق، بدر عبدالعاطی نے اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
اس گفتگو میں علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ موجودہ کشیدگی پر قابو پانے اور خطے میں دوبارہ امن و سکون بحال کرنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عبدالعاطی اور اسحاق ڈار نے 18 جون 2026 کو امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد دوبارہ شروع کرنے اور ایک جامع و پائیدار معاہدے تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا؛ ایسا معاہدہ جو علاقائی سلامتی و استحکام کو مضبوط کرے اور تنازع کے پھیلاؤ کو روکے۔
دونوں فریقوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آئندہ ادوار میں دوطرفہ سطح پر قریبی مشاورت اور رابطہ کاری جاری رکھی جائے گی، جبکہ مصر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ پر مشتمل چار ملکی علاقائی میکانزم کے دائرہ کار میں بھی تعاون جاری رکھا جائے گا۔
مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی سرزمین پر امریکہ کی گزشتہ دو جارحیتیں جو تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئیں۔
واضح رہے یہ جارحیت تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوران ہی ہوئیں۔ ان واقعات نے دنیا پر یہ بات واضح کر دی کہ امریکہ درحقیقت کبھی بھی مذاکرات کا خواہاں نہیں رہا۔
آپ کا تبصرہ