24 اکتوبر، 2026، 9:03 PM

ایران؛ ایٹمی توانائی مرکز کے بین الاقوامی ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید

ایران؛ ایٹمی توانائی مرکز کے بین الاقوامی ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید

تہران میں روسی سفارت خانے نے بوشہر ایٹمی توانائی مرکز کے ماہرین اور سفارت کاروں کے اپنے ملک واپس جانے کے دعوؤں کو ‎سختی سے مسترد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں روسی سفارت خانے نے سفارت کاروں اور بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے ماہرین کے ایران چھوڑ کر اپنے ملک واپس جانے کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بوشہر میں ایٹمی بجلی گھر کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، تہران میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ اس سلسلے میں سوشل میڈیا کے بعض نیوز چینلوں نے جو دعوے کئے ہيں، وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور معاندانہ کاروائیوں کے تحت کیے گئے ہیں۔

روسی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے سفارتی کارکنوں اور بوشہر ایٹمی توانائی مرکز کے ماہرین میں سے کوئی بھی اپنے کام کی جگہ چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افواہیں بالکل غلط ہیں اور ہمیں اطلاع ملی ہے کہ یہ افواہیں کہاں سے پھیلائی جارہی ہیں۔

News ID 1942335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha