مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں کا ساتھ نہ دینے والے ممالک کا مذاق اڑاتے ہوئے، اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں کینیڈین ڈالر کا عدم توازن ناقابلِ قبول ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی بہانے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی برسوں سے صورتحال اسی طرح چلی آ رہی ہے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی اس سے قبل اعلان کر چکے ہیں کہ امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے نئے محصولات کے جواب میں کینیڈا 8 ستمبر سے تقریباً 700 امریکی مصنوعات کی درآمد پر، جن کی مجموعی مالیت 27.6 ارب کینیڈین ڈالر ہے، محصولات عائد کرے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کینیڈا کا جواب ’’ڈالر کے بدلے ڈالر‘‘ کی بنیاد پر ہوگا، کہا کہ ہم پر حملہ کیا گیا ہے اور ہم وہ شرائط قبول نہیں کر سکتے جو امریکہ نے ہمارے سامنے رکھی ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل، کینیڈین وزیرِ خزانہ فرانسوا-فیلیپ شامپین نے بھی امریکہ کے معاندانہ اقدامات کے ردعمل میں اعلان کیا تھا کہ کینیڈا جوابی اقدام کے طور پر امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کرے گا۔
کینیڈین وزیرِ خزانہ نے اس حوالے سے کہا کہ کینیڈا جوابی کاروائی کرتے ہوئے 27 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کرے گا۔
آپ کا تبصرہ