29 جنوری، 2023، 11:03 AM

ایران، حساس تنصیبات پر مائیکرو برڈ ڈرون حملے کی کوشش ناکام

ایران، حساس تنصیبات پر مائیکرو برڈ ڈرون حملے کی کوشش ناکام

ایرانی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹس نے اصفہان میں ایک فوجی ورکشاپ پر ڈرون حملے کو پسپا کر دیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت دفاع نے اصفہان میں دفاعی صنعت کے ایک کمپلیکس میں ہفتے کے روز رات گئے دھماکے کی اطلاع کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات تقریباً 23:30 بجے اصفہان دفاعی صنعت کے ایک کمپلیکس پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، تاہم حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ 

وزارت نے کہا کہ اس کا ایک ورکشاپ کمپلیکس متعدد مائیکرو ایریل وہیکلز (MAVs) کے حملے کی زد میں آیا تھا لیکن کمپلیکس کے فضائی دفاع نے کامیابی سے حملے کو پسپا کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ایک ایم اے وی کمپلیکس کے فضائی دفاعی فائر سے گرا جبکہ باقی دو اس کے دفاعی جال میں پھنس کر پھٹ گئے۔ 

وزارت نے کہا کہ ناکام حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صرف ایک ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپلیکس حملے کے بعد اپنی ممعول کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ حملے سے ہماری تنصیبات اور مشن پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے جبکہ ایسے اندھے اقدامات سے ملک کی ترقی کے تسلسل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

News ID 1914436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha