مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور کے مقام سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مذاکرات بدستور عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے۔
اسماعیل بقائی نے وضاحت کی کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی مسقط میں ہی منعقد ہوگا، جو سنیچر 19 اپریل کو منعقد کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ بالواسطہ مذاکرات کے پہلے دور میں بھی عمان کی وزارت خارجہ نے ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان زبانی اور تحریری پیغامات کی ترسیل کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔
آپ کا تبصرہ