25 اپریل، 2025، 6:23 PM

ہم ایران کے توانائی کے پرامن استعمال کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

ہم ایران کے توانائی کے پرامن استعمال کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسقط میں وزیر خارجہ کی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایرانی عوام کے جوہری توانائی کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے قانونی اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر لکھا: وزیر خارجہ عراقچی ایک وفد کے ہمراہ ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کے لیے مسقط پہنچ گئے ہیں جو عمان کے وزیر خارجہ کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال ایران کے قانونی اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، اور ساتھ ہی، ہم اپنے جوہری پروگرام کی مکمل طور پر پرامن نوعیت کے بارے میں یقین دہانیاں فراہم کرنے کے لیے معقول اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بقائی نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کو  فوری طور پر ختم کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ البتہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ دوسرا فریق کس حد تک ایک سنجیدہ، منصفانہ اور حقیقت پسندانہ معاہدے کے لیے تیار ہے۔

News ID 1932169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha