مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیرِ خزانہ کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک اقتصادی میم شائع کیا اور لکھا ہے کیا تم تیار ہو کہ یہ تمہاری روح پر قبضہ کر لے؟
اس تصویر میں تیل اور ڈیزل کی قیمتوں سے لے کر صارفین کے اعتماد اور مکانات خریدنے کی قوت تک کے گراف ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک بھوت کی شکل بناتے دکھائی دیتے ہیں؛ اس طنز کے ساتھ کہ خوفزدہ ہونے کے لیے ہالووین کا انتظار کرنا ضروری نہیں، کبھی کبھی صرف اقتصادیات کا صفحہ کھول لینا ہی کافی ہوتا ہے۔

تصویر میں بیسنٹ کے نئے خصوصی مشیر اور شرحِ سود میں کمی کے حامی ڈیوڈ زرووس بھی نظر آتا ہے؛ یہی وہ شخص ہے جس نے کہا تھا کہ جب تک فیڈرل ریزرو شرحِ سود کم نہیں کرتا، وہ اپنے بال نہیں کٹوائے گا۔
آپ کا تبصرہ