22 نومبر، 2026، 11:06 PM

یمنی مسلح افواج کی سعودی عرب کے اندر فوجی کارروائیاں

یمنی مسلح افواج کی سعودی عرب کے اندر فوجی کارروائیاں

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے سعودی عرب کے اندر دو کامیاب فوجی کارروائیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں رابغ آئل ریفائنری اور وادی الدواسر میں ایک ریڈار تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کی سرزمین کے اندر دو مرحلوں میں فوجی کارروائیاں انجام دیں۔ ان کارروائیوں میں رابغ آئل ریفائنری اور وادی الدواسر کے علاقے میں ایک ریڈار تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے میڈیا کو بتایا کہ پہلی کارروائی میں رابغ آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا اور اللہ کے فضل سے حملہ براہ راست ہدف پر لگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری کارروائی دو مرحلوں میں انجام دی گئی، جس کے دوران وادی الدواسر میں ایک ریڈار تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی بھی کامیابی سے اپنے ہدف پر لگی اور مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے۔

News ID 1943059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha