یحیی سریع
-
ایک ماہ میں 8 سعودی آئل ٹینکرز نشانہ بنائے گئے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 جولائی سے 19 اگست کے دوران سعودی عرب کے خلاف بحری پابندی کے اعلان کے بعد یمنی فورسز نے 8 سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا۔
-
سعودی ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر یمنی فوج کا حملہ
یمنی فورسز نے المخا اور مأرب میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں، اسلحہ گوداموں اور کمانڈ مراکز کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
-
یمن کا سعودی عرب کے جیزان میں آرامکو ریفائنری پر ڈرون حملہ
یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ جیزان میں سعودی آرامکو کی ریفائنری کو ڈرون کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، یہ کارروائی سعودی ڈرونز کی جانب سے یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی۔
-
یمنی ڈرون حملہ، نجران ایئرپورٹ کا مرکزی ریڈار نشانہ بن گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی فوج کے حملے میں سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ کے مرکزی ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔
-
یمن کا نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، سعودی فضائی خلاف ورزیوں کا جواب قرار
یمنی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ نجران ایئرپورٹ پر حساس ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، مزید فضائی خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل کی بھی وارننگ دی گئی۔
-
بحیرۂ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملہ، سعودی عرب کو سخت جواب کی دھمکی
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ سعودی عرب کی کسی بھی کارروائی کا جواب اس کی سرزمین کے اندر دیا جائے گا۔
-
یمنی افواج نے سعودی ڈرون مار گرایا، کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیں گے، ترجمان
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ صوبہ البیضاء کی فضائی حدود میں سعودی ونگ لونگ 2 جاسوس ڈرون کو نشانہ بنایا گیا اور یمن اپنی خودمختاری کے خلاف کسی بھی اقدام پر خاموش نہیں رہے گا۔
-
ایرانی مسافر طیارے کو روکنے کی سعودی کوشش ناکام، صنعاء تہران پروازیں جاری رہیں گی، جنرل یحیی سریع
یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا کہ سعودی جنگی طیاروں کو فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا اور صنعاء و تہران کے درمیان پروازیں محاصرہ ختم ہونے تک جاری رہیں گی۔