مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی مسلح افواج سے وابستہ ’’وِنگ لونگ 2‘‘ قسم کے ایک مسلح جاسوس ڈرون کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ڈرون صوبۂ تعز کی فضائی حدود میں معاندانہ کارروائیاں انجام دے رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا اور ایک مناسب ہتھیار کے ذریعے مار گرایا گیا۔
واضح رہے یہ کاروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب صنعا پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے جاری ہیں۔
یمنی وزارتِ صحت نے اطلاع دی ہے کہ صنعا پر سعودی دشمن کے فضائی حملوں کے دوران ایک بچی سمیت 9 شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبۂ صعدہ کے بعض علاقوں پر نیز بمباری کی ہے۔
آپ کا تبصرہ