مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر واقع ایک حساس ہدف کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی سعودی عرب کی جانب سے صعدہ اور حجہ کے فضائی علاقوں کی خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ نجران ایئرپورٹ پر کیا گیا ڈرون حملہ انتہائی درست اور کامیاب تھا اور اس میں مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔
جنرل یحیی سریع نے خبردار کیا کہ یمن کی فضائی حدود کی کسی بھی آئندہ خلاف ورزی کا بھی مؤثر اور سخت جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ