مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس افسر محمد نعمتی نے کہا کہ سونا نکالنے کے ایک بڑے ورکشاپ کا پتہ لگایا گیا ہے اور اس کارروائی کے دوران 4 ٹن سے زائد سونے والی مٹی برآمد کرنے کے ساتھ دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
تبریز پولیس کمانڈر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی بنیادی ترجیحات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، غنڈہ عناصر اور امن و امان اور عوامی سلامتی میں خلل ڈالنے والوں سے نمٹنا ہیں۔ پولیس شہریوں کی خدمت کے لیے شب و روز مصروفِ عمل ہے۔
آپ کا تبصرہ