10 جولائی، 2024، 1:06 PM

امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملہ کیا ہے، یمنی فوج

امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملہ کیا ہے، یمنی فوج

یمنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ امریکی اور صہیونی کشتیوں پر تین حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور خلیج عمان میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں تین میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

جنرل یحیی سریع کے مطابق یمنی فوج نے امریکی بحری جہاز مرسک سینٹوسا کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں بیلسٹک اور کروز میزائل استعمال کئے گئے ہیں جو اپنے ہدف پر جالگے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے حملے میں یمنی فوج نے مارتھوپولیس کشتی کو بھی ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ متعلقہ اہلکاروں کے مطابق ڈرون طیاروں نے کامیابی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشتی کے مالک نے یمنی فوج کے انتباہات کو نظرانداز کیا تھا جس کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ 

جنرل یحیی سریع نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم کے خاتمے تک یمنی فوج کی کاروائیاں جاری رہیں گی

News ID 1925324

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha