مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں کے خلاف مسلح کاروائی کا دعوی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی طیارہ بردار جہاز کو دو میزائلوں اور چار ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کاروائی بحیرہ احمر کے شمال میں امریکی طیارہ بردار جہاز ٹرمین کے خلاف کی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے عسقلان میں ایک ڈرون کے ذریعے صہیونی تنصیبات کو بھی نشانہ ہے۔ جب کہ یافا (تل ابیب) میں بھی ایک دفاعی مرکز کو کامیابی کے ساتھ ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں یحیی سریع نے کہا کہ غزہ اور فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کی تنصیبات پر حملے جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ