23 فروری، 2024، 9:35 AM

یمنی ڈرون طیاروں نے امریکی کشتی پر حملہ کیا، سینٹ کام کی تصدیق

یمنی ڈرون طیاروں نے امریکی کشتی پر حملہ کیا، سینٹ کام کی تصدیق

امریکی فوجی سینٹرل کمانڈ نے بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی جانب سے جنگی کشتیوں پر ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی فوجی کشتی کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے یمنی فوج کی جانب سے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ یمنی فوج ن بحیرہ احمر میں چھے ڈرون حملے کئے تاہم کشتی کے دفاعی نظام نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے اسی علاقے میں برطانوی کشتی پر بھی حملہ کرتے ہوئے دو بیلسٹک میزائل داغے۔

برطانوی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج عدن میں بھی برطانوی کشتی پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ پالاؤ کے پرچم لگائے ہوئے جہاز کا تعلق برطانوی بحریہ سے تھا جس کو یمنی فوج نے میزائل سے نشانہ بنایا جس سے کشتی کو آگ لگ گئی۔

News ID 1922111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha