29 اپریل، 2025، 7:47 PM

غزہ میں خوف ناک انسانی بحران جنم لے رہا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

غزہ میں خوف ناک انسانی بحران جنم لے رہا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ایک عہدیدار نے غزہ کی صورت حال کے بارے میں خبردار کیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کی ترجمان اولگا چیرینکو نے خبردار کیا ہے کہ پٹی میں انسانی صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور امداد کی ترسیل میں مسلسل رکاوٹ ایک انسانی المیے کا باعث بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا: غذائی قلت شدت اختیار کر گئی ہے اور راستوں کی بندش سے غذائی بحران اور بیماریاں پھیل رہی ہیں اور موجودہ صورت حال پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کی اہلکار نے کہا: "خوراک اور طبی امداد ضرورت مندوں تک پہنچنے سے پہلے ہی خراب ہو رہی ہے۔"

انہوں نے کراسنگ کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے، جنگ بندی  اور جبری نقل مکانی کی روک تھام کا بھی مطالبہ کیا۔

News ID 1932278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha