29 اپریل، 2025، 9:07 PM

قطر اور برطانیہ کی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی حمایت

قطر اور برطانیہ کی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی حمایت

قطر اور برطانیہ نے ایک مشترکہ بیان میں ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ بالواسطہ مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر اور برطانیہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سازگار سیاسی ماحول پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں شام میں انسانی امداد کی فراہمی اور تعمیر نو سے متعلق کوششوں کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔

بیان میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی ہے۔

News ID 1932283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha