29 اپریل، 2025، 6:11 PM

عراقی فضائیہ کی داعش کے زیر زمین ٹھکانوں پر بمباری

عراقی فضائیہ کی داعش کے زیر زمین ٹھکانوں پر بمباری

عراقی فضائیہ نے اپنے تازہ ترین انسداد دہشت گردی آپریشن میں مشرقی صوبہ صلاح الدین میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراقی فورسز نے گزشتہ روز اپنے فضائی حملوں میں صوبہ صلاح الدین کے مشرق میں توز خورماتو کے قریب  بلکانہ کی پہاڑیوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں داعش کے دو زیر زمین ٹھکانوں کو  نشانہ بنایا گیا۔

  بلکانہ کی پہاڑیوں میں داعش کے ٹھکانے موجود ہیں جو صوبہ صلاح الدین اور سلیمانیہ کے درمیان سرحد پر ایک سنگلاج علاقہ ہے جہاں دہشت گرد عناصر امریکہ کی مدد سے ملک کے خلاف سرگرم ہیں۔

News ID 1932277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha