مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الجوف میں واقع برط العنان کے علاقے کو چھ مرتبہ فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یمنی ذرائع نے امریکی طیاروں کی بمباری کی تصدیق کی ہے تاہم حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے کئی مہینوں سے صہیونی حکومت کی حمایت میں یمن پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، جس میں رہائشی علاقوں اور غیر فوجی مراکز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
امریکی حملوں کے جواب میں یمنی مسلح نے مقبوضہ علاقوں، صہیونی حکومت سے منسلک بحری جہازوں اور امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عدن میں نشانہ بنایا ہے۔ علاوہ ازیں یمنی فورسز نے کئی امریکی جدید ڈرون طیارے بھی مار گرائے ہیں۔
آپ کا تبصرہ