مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف وعدہ صادق 3 آپریشن کے 18 ویں مرحلے کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مرحلے میں خودکش ڈرون شاہد 136 اور میزائل استعمال کیے گئے جنہوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
حملوں میں بن گوریان ائیرپورٹ کے علاوہ صہیونی فوج کے اہم مقامات کو ہدف بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں اور ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے میں ناکام رہا۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا کہ صہیونی حکومت کے خلاف یہ کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔
آپ کا تبصرہ