21 جون، 2025، 10:47 AM

قم میں صہیونی جاسوسی نیٹ ورک سے وابستہ 22 افراد گرفتار

قم میں صہیونی جاسوسی نیٹ ورک سے وابستہ 22 افراد گرفتار

ایرانی صوبہ قم کے پولیس انفارمیشن و سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے حالیہ جرائم کے آغاز سے اب تک قم میں صہیونی جاسوسی نیٹ ورک سے وابستگی کے شبے میں 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبہ قم میں پولیس انفارمیشن و سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نور علی نے ایک بیان میں کہا کہ گرفتار ہونے والے 8 افراد پر الزام ہے کہ وہ عوامی ذہنوں میں اشتعال پیدا کرنے اور غاصب صہیونی حکومت کے حق میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہے تھے۔ جبکہ دیگر افراد قم کے حساس مقامات پر نقل و حرکت اور تصویربرداری میں ملوث تھے، جنہیں شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، ان عناصر اور صہیونی رژیم سے وابستہ ایجنٹوں کو یکم تیر (21 جون) تک مہلت دی گئی ہے کہ وہ خود کو اور اپنے متعلقہ آلات کو ایران کے سیکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں سخت ترین سزائیں دی جائیں گی۔

News ID 1933715

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha