مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب ممالک کی تنظیم عرب لیگ نے اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوری ایران کے خلاف فوجی کاروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ہفتے کو علی الصبح جاری ہونے والے ایک بیان عرب لیگ نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کی میز پر واپسی ضروری ہے۔
عرب وزرائے خارجہ نے انتباہ کیا کہ صہیونی حکومت حالات کو مزید کشیدگی کی طرف لے جارہی ہے۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں صہیونی حکومت کے اقدامات اور پالیسیوں کو لگام دے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی جوہری ادارے کی نگرانی میں فعالیت کرنے والے جوہری مراکز کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے منشور کا احترام کیا جائے۔
عرب ممالک نے تاکید کی کہ بین الاقوامی تعلقات میں دھمکی اور جارحانہ بیانات جاری کرنا منع ہے۔
بیان کےآخر میں مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک کرنے پر تاکید کی گئی۔
آپ کا تبصرہ