23 جولائی، 2026، 7:42 PM

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کی دوطرفہ ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ پر زور

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کی دوطرفہ ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ پر زور

ایران اور عراق کی قیادت نے دوطرفہ معاہدوں پر تیز رفتار عملدرآمد، سیاسی، اقتصادی، تجارتی، توانائی اور علاقائی تعاون کے فروغ کے ذریعے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران کے دورے پر آئے عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی اور ان کے اعلی سطحی وفد سے دوطرفہ ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور عراق کے درمیان موجود گہرے تاریخی، ثقافتی، دینی اور عوامی روابط کو دونوں ممالک کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے اس کے تحفظ اور مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بنیاد پر اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

صدر پزشکیان اور عراقی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ معاہدوں پر جلد اور مکمل عملدرآمد کو دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ٹرانزٹ، توانائی اور علاقائی تعاون کے شعبوں میں مشترکہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران اور بغداد کے درمیان مسلسل ہم آہنگی اور تعاون کے ذریعے باہمی تعلقات کے نئے افق کھولنا مستقبل کی ایک اسٹریٹجک ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جامع دوطرفہ تعاون سے نہ صرف دونوں ممالک میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں برادر اقوام کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور خطے میں اتحاد و یکجہتی کے استحکام میں بھی اہم پیشرفت ہوگی۔

News ID 1940420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • شہوار علی PK 21:21 - 2026/07/23
      0 0
      عراقی وزیراعظم ٹرمپو جنگو منگو اور ان کے سہولت کاروں کا پیغام دھمکی آمیز پیغامات باتوں باتوں میں سنانے آیا ہے