مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے کیے گئے فالس فلیگ آپریشنز کی تاریخ کے بارے میں ایک مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ فالس فلیگ ایک قدیم حربہ ہے: پہلے زمینہ سازی کرو، پھر الزام کی انگلی کسی دوسرے کی طرف اٹھاؤ اور آخر میں اس کے نتائج سے فائدہ اٹھاؤ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایسی صورتحال میں جب امریکہ اور دنیا کی رائے عامہ ایران کے خلاف غیر قانونی اور جارحانہ جنگ سے تنگ آچکی ہے اور جارحین کے پاس اپنی فوجی جارحیت کا جواز پیش کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، وہ ڈوبتے ہوئے شخص کی طرح، جو بچنے کے لیے کسی بھی خشک گھاس کو پکڑ لیتا ہے، اپنی نجات کے لیے جھوٹ کے ہر تنکے کا سہارا لے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ