جنگی جرائم
-
فالس فلیگ آپریشنز امریکہ کی جنگوں کی غیر قانونی نوعیت نہیں چھپا سکتے، بقائی
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشنز امریکہ اور صہیونی حکومت کی جاری اور نہ ختم ہونے والی جنگوں کی غیر قانونی اور مجرمانہ نوعیت کو نہیں چھپا سکتے۔
-
میڈیا، امریکہ و اسرائیل کے جرائم کی داستان بیان کرے، بسیج سربراہ
بسیج کے سربراہ نے کہا کہ ذرائعِ ابلاغ اور صحافیوں کو اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے، تاکہ دنیا کے آزاد لوگ بیدار ہوں اور اس جنگ میں دشمن کے جرائم کی داستان دنیا کے سامنے تصویروں کے ذریعے پیش کی جائے۔
-
ایران میں امریکی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیے جانے کا قوی امکان
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا ہے کہ ایران میں اسکول اور کھیلوں کی ایک تنصیب پر امریکی حملوں کے جنگی جرائم کے زمرے میں آنے کے لیے معقول بنیادیں موجود ہیں۔
-
امریکہ کی عسکری طاقت کا حساب
جنگوں کا فیصلہ صرف میدانِ جنگ میں نہیں ہوتا۔ کبھی کبھی اصل نتیجہ اس وقت سامنے آتا ہے جب ایک بڑی طاقت اپنے ہی عسکری ذخائر کا حساب لگانے بیٹھتی ہے۔
-
ڈینا ڈسٹرائر پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے، قانونی انکوائری کریں گے، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تربیتی اور سفارتی مشن پر موجود غیر مسلح بحری جہاز کو پیشگی اطلاع کے بغیر نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ایران اس معاملے کو قانونی طور پر آگے بڑھائے گا۔
-
رہبر انقلاب کا ایران کے خلاف امریکی و صہیونی جنگی جرائم کے قانونی تعاقب کا حکم
رہبر انقلاب نے عدلیہ کو ہدایت کی ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی رژیم کی جارحیت کے دوران کیے گئے جنگی جرائم اور ایرانی عوام کے پامال شدہ حقوق کے قانونی تعاقب کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔
-
الزامات سے حقائق نہیں بدل سکتے، واشنگٹن جنگی جرائم چھپانے کی کوشش کررہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پروپیگنڈا اور خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوششوں سے دنیا کی توجہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مبینہ جرائم سے نہیں ہٹائی جاسکتی۔
-
ایران جنگ کے اثرات، عرب ممالک خصوصاً سعودی عرب کی معیشت خطرے میں
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ نے نہ صرف علاقائی توازن بدل دیا بلکہ خلیجی ممالک خصوصاً سعودی عرب کی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔
-
امریکہ_ اسرائیل کو جنگ مہنگی پڑ گئی، بھاری مالی اور فوجی نقصان
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق ایران کی کامیابی پالیسیوں کی وجہ سے امریکا اور اسرائیل کو یہ جنگ مالی اور عسکری طور پر انتہائی مہنگی ثابت ہو رہی ہے۔
-
ٹرمپ کی ایران کو دھمکیاں ‘جنگی جرائم‘ ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
ایران نے امریکا کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کی کسی بھی قسم کی مدد کرنے والے ممالک کو بھی قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
-
بین الاقوامی قوانین کے 100 سے زائد ماہرین نے ایران پر حملوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا
امریکا میں مقیم 100 سے زائد بین الاقوامی قانون کے ماہرین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی فوجی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مترادف قرار دیا ہے۔
-
ایران کی عزت و وقار کا آخری سانس تک دفاع کریں گے، جنرل حاتمی
ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حاتمی نے کہا ہے کہ مسلح افواج ملک کی عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے آخری قطرۂ خون تک بہائیں گی۔