20 نومبر، 2022، 6:40 PM

دشمن کو میڈیا کی جنگ میں بھی شکست دیں گے، نائب سربراہ سپاہ پاسداران

دشمن کو میڈیا کی جنگ میں بھی شکست دیں گے، نائب سربراہ سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے گزشتہ 43 سالوں کے دوران دشمنوں کی متعدد شکستوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو سائبر اسپیس اور میڈیا میں بھی شکست کھانی ہوگی اور ہمارے پاس یہ صلاحیت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا سپاہ پاسداران اور بسیج کی گزشتہ 43 سالوں سے ترجیح رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ دنیا کے شریر لوگوں نے گزشتہ 43 برسوں کے دوران اسلامی انقلاب کے خلاف اپنی تمام تر شرارتوں اور دشمنیوں کو استعمال کیا ہے۔ تاہم وہ یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ ان کی ایک بھی جیت ہوئی ہے اور اگر انہیں کوئی جیت حاصل ہوئی ہوتی تو اپنے میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے اس کا شور مچاتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے شیطانی دشمن وقتاً فوقتاً غلط حساب کتاب کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ دنیا کے شریر لوگوں نے ایک بار پھر غلط اندازہ لگایا اور اپنے وہم و گمان میں مبتلا ہو گئے کہ اسلامی انقلاب پر جیت سکتے ہیں۔سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور اس کے تمام شیطانی پیروکاروں کی دشمنی انقلاب اسلامی کی فتح کے آغاز سے ہی جاری ہے لیکن بعض اوقات یہ بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دشمنیاں اس وقت عروج پر ہوتی ہیں جب دشمنوں کو یا تو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا ہمیں بڑی فتح نصیب ہوتی ہے یا یہ دونوں باتیں ہوتی ہیں۔ ہم نے آج ایک عظیم فتح حاصل کی ہے کیونکہ ایک ایسی حکومت آ گئی ہے جو ملک سے باہر پر نظر رکھے بغیر اسلامی جمہوریہ کے نظام میں اپنے تمام فرائض پورے کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج ایرانی عوام کو میڈیا کی جنگ میں بھی دشمنوں کو شکست دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سائبر اسپیس اور میڈیا میں بھی دشمن کو بھی شکست دینی ہوگی اور یہ صلاحیت ہمارے پاس ہے۔ کیونکہ خدا نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ فتح خدا کی جماعت کی ہے۔

News ID 1913266

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha