6 جنوری، 2025، 10:04 AM

غزہ میں جنگی جرائم، مختلف ممالک میں صہیونی فوجیوں کے خلاف تحقیقات

غزہ میں جنگی جرائم، مختلف ممالک میں صہیونی فوجیوں کے خلاف تحقیقات

غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت جنوبی افریقہ، سری لنکا، برازیل اور فرانس میں صہیونی فوجیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں فلسطینی بے گناہ شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کی وجہ سے مختلف ممالک میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

صیہونی میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ تحقیقات ان فوجیوں کے خلاف کی جارہی ہیں جو غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث تھے۔ ان فوجیوں کو مختلف ممالک میں قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ، فرانس، برازیل اور سری لنکا میں ہونے والی تحقیقات صہیونی فوجیوں کے لئے پریشان کن صورتحال کی نشاندہی کرتی ہیں۔

دراین اثناء صیہونی اخبار ہاآرٹز نے انتباہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت صہیونی فوجی اہلکار بیرون ملک سفر کرتے وقت ممکنہ طور پر گرفتار ہوسکتے ہیں۔

اخبار نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ میں حملوں کے دوران شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر نے اسرائیل کو قانونی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان مواد کی وجہ سے اسرائیلی فوج قانونی مشکلات اور عدالتی کاروائیوں کا سامنا کرسکتی ہے۔

News ID 1929360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha