7 جنوری، 2025، 6:00 PM

شام میں افراتفری، مسلح گروہوں نے شام -اردن کراسنگ کو بند کر دیا

شام میں افراتفری، مسلح گروہوں نے شام -اردن کراسنگ کو بند کر دیا

خبر رساں ذرائع نے شام پر قابض جولانی رجیم کے خلاف ملک کے علاقے درعا میں مسلح جد وجہد کے آغاز کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے علاقے درعا میں مسلح گروہوں نے اردن کے بارڈر سے ملنے والے راستے کو ٹائر جلا کر بند کر دیا ہے۔

شامی ذرائع نے بتایا کہ یہ مسلح کشیدگی جولانی رجیم کے حکام کی جانب سے نصیب کراسنگ پر کام کے دوران مذکورہ مسلح گروہوں کے ساتھ اختلافات کے نتیجے میں پیدا ہوئی۔

اس سے پہلے شام کے جنوبی صوبے سویدا میں مسلح گروہوں نے جولانی رجیم کے دستوں کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

News ID 1929399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha